جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد زیادہ تر راتیں اس کشتی میں گزارتے ہیں کیونکہ انہیں خطرہ ہے کہ۔۔۔امریکی انٹیلی جنس ادارے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 1  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد کی جان کو خطرہ، چھپ کر رات کہاں گزارتے ہیں، معروف امریکی تھنک ٹینک کے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق معروف امریکی تھنک ٹینک ’’بروکنگز انسٹی ٹیوشن ‘‘نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جان کے خوف سے اپنے محل میں رات کو نہیں رہتے بلکہ ان کی اکثر راتیں جدہ کے ساحل پر

موجود ان کی لگژری کشتی میں گزرتی ہیں۔ امریکی تھنک ٹینک ’’بروکنگز انسٹی ٹیوشن ‘‘کے انٹیلی جنس کے اجیکٹ کے ڈائریکٹر بروس ریڈل نے کیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ سعودیولی عہد کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں جس کے باعث وہ اکثر راتیں سمندر میں گزارتے ہیں ۔ بروس ریڈل کے مطابق جدہ کے ساحل کے قریب ان کی لگژری کشتی سمندر کی لہروں پر تیری ہے اور ولی عہد اکثر رات کو اپنے محل کی بجائے اس کشتی میں ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے محل پر حملے اور ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات روسی اور ایرانی ذرائع ابلاغ نے شائع کی تھیں جس کی سعودی عرب کی جانب سے تردید کی گئی تھی۔ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جہاں سعودی عرب میں مقبولیت حاصل ہے وہیں ان کے اپنے شاہی خاندان میں ان کی مخالفت کی بھی خبریں میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔ گزشتہ سال شہزادہ محمد بن سلمان سعودی ولی عہد کے منصب پر فائز ہوئے تو اس کے ساتھ ہی ان کی جارحانہ پالیسیوں کا بھی آغاز ہو گیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ صرف اندرون ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی ان کے بہت سے دشمن پیدا ہو گئے۔بظاہر تو وہ بہت طاقتور حکمران ہیں مگر انہیں لاحق خطرات کی نوعیت کچھ ایسی ہو گئی ہے کہ اپنے محل میں چین کی نیند سونا اب ان کیلئے ممکن نہیں رہا۔ خیال رہے کہ امریکی تھنک ٹینک نےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جس کشتی کا ذکر کیا ہے وہ سعو دی ولی عہد نے فرانس میں چھٹیاں گزارنے کے دوران پہلی باردیکھی تھی۔ انہوں نے 440فٹ لمبی اس کشتی کی خریداری میں نصف ارب ڈالر کی رقم خرچ کی ہے، یہ لگژری کشتی اس سے پہلے ایک ارب پتی روسی بزنس مین کی ملکیت تھی۔ اس پر دو ہیلی پیڈ ہیں اور اس کے اندردنیا کی ہر آسائش دستیاب ہے جبکہ اس کی سکیورٹی کا نظام بھی انتہائی جدید اور طاقتور ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…