اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے تنزلی آنے لگی،رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر روپیہ تگڑا ہوا ، انٹر بینک میں امریکی ڈالر
مزید 61 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 165 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔26 اگست سے ڈالر کی قدر گرنے کے بعد ملکی بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 305 ارب روپے کمی ہوئی ہے۔