اسلام آباد( آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میں 84 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر12 ارب روپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔
منگل کے روز نیپرامیں سی پی پی اے کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی،نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 84 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔ نیپرانے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منطوری دی ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 12 ارب روپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روزپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی تھی ۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بارش سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتے۔خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 9.71 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 9.50 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔