پشاور(این این آئی) بی آر ٹی کو عاشورہ کے جلوسوں کے باعث نویں اوردسویں محرم الحرام کو عارضی طو رپر بندکردیاگیاہے ٹرانس پشاور کے مطابق پیر کے روز سے بی آرٹی کو دوبارہ عوام کیلئے کھول دیاجائے گا۔بی آرٹی پشاور کونویں اوردسویں محرم الحرام کوعاشورہ
کے جلوسوں کے باعث عارضی طو رپر دودنوں کیلئے بندرکھنے کافیصلہ کیاگیاہے ٹرانس پشاورکی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہاگیا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو پشاورشہرمیں محرم الحرام کے باعث بی آرٹی کی سروس معطل رہے گی تاہم پیر کے روز بی آرٹی سروس کودوبارہ عوام کیلئے کھول دیاجائے گا ترجمان ٹرانس پشاورکے مطابق بندہونے کے باوجود بی آرٹی پشاو رکے ٹریک کو کسی بھی دوسرے مقصدکیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا تمام سٹیشن پر سکیورٹی کاعملہ تعینات رہے گابی آر ٹی بس سروس ٹریک پر کسی غیر ضروری افراد کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی شہریوں کو صوبائی دارلحکومت میں ٹرانسپورٹ کی بہترین سفری سہولت میسر ہے مسافروں اور بی آر ٹی کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے۔