پشاور(آن لائن) نسوار کے بعد بی آر ٹی میں اسلحہ،چاقو کے لئے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کارخانوں مارکیٹ سے آنے والے تمام مسافروں کی خصوصی جامع تلاشی اور نگرانی کی ہدایات کی گئی ہے بی آرٹی ذرائع کے مطابق
کارخانوں مارکیٹ سے نشہ آور اشیاء کے لے آنے کے خدشات کے پیش نظر سٹیشنوں پر تعینات پولیس حکام اور عملے کو خصوصی ہدایات کی گئی ہے۔ بی آر ٹی میںچاقو لے جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ا س سے قبل نسوار لے جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ بی آر ٹی منصوبے میں دس روز کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد کارڈ فروخت کئے جا چکے ہیں۔ امن وامان کی صورتحال کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے بی آر ٹی کے تمام سٹیشنوں پر سیکورٹی کے باعث پہلے سے ہی کیپٹل سٹی پولیس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اور جامع تلاشی کی خصوصی ہدایات کی گئی ہے۔