جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شدید بارشوں کے باوجود سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل، سرمایہ کاری مالیت میں اربوں کا اضافہ

datetime 26  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس مزید569.77پوائنٹس کے اضافے سے40862.59پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ59.37فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 79ارب1کروڑ46لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے

لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت2کروڑ70لاکھ72ہزار شیئرز کم رہا۔گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی کے سبب تیزی دیکھنے میں آئی جس ک سبب کے ایس ای100انڈیکس 40300،40400،40500،40600،40700اور40900پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرگیا تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس569.77پوائنٹس کے اضافے سے40862.59پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 249.82پوائنٹس کے اضافے سے17689.62پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 299.09پوائنٹس کے اضافے سے28565.37پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر416کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 247کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 150میں کمی اور 19میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت74کھرب67ارب50کروڑ81لاکھ روپے سے بڑھ کر75کھرب46ارب52کروڑ27لاکھ روپے ہوگئی۔۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے یونی لیور فوڈزکے شیئرز698.99روپے کے اضافے سے 10199روپے ہوگئی اورکولگیٹ پامولو187.70روپے کے اضافے سے 2767.68روپے ہوگئی جبکہ نیسلے پاکستان220.67روپے اور فلپ موریس 84.97روپے کی کمی سے باترتیب 6006روپے اور 1525.03روپے ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…