پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ظلم او ر بے شرمی کی انتہا نوجوان بیٹی نے دوستوں کیساتھ ملکر والدہ کو قتل کردیا

datetime 26  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں گزشتہ ہفتے گلشن اقبال کی حدود میں ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا جب کہ اس کی بیٹی لاپتہ ہو گئی تھی۔خاتون کے قتل اور بیٹی کے لا پتہ ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ گلشن اقبال میں نا معلوم افراد نے 47 سالہ بسم اللہ انعام کو قتل کر دیا جبکہ اس کی 20 سالہ بیٹی فجر انعام لا پتہ ہے۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر انعام الحق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ۔تاہم اب اس معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے بتایا گیا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے والی اس کی اپنی بیٹی نکلی ہے۔20 سالہ فجر نے اپنے دوستوں کے ہمراہ والدہ کو قتل کیا۔والدہ کو قتل کرنے کے بعد دوست کے ساتھ فرار ہوئی،جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی جس میں لڑکی کو اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا تھا۔دونوں قتل کی واردات کے بعد فرار ہوئے۔لڑکا اتنی گھبراہٹ کا شکار تھا کہ موٹرسائیکل بھی ٹھیک سے نہیں چلا پا رہا تھا،دونوں موٹر سائیکل سے گر گئے۔۔سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم عابد علی اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوتا ہے۔ملزمان ایک گھنٹے سے زائد تک گھر میں موجود رہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل میں بیٹی،اس کا دوست اور دیگر ساتھی ملوث ہیں۔پولیس نے 20 سالہ فجر اور علی عابد کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دیں



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…