ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

وفاقی حکومت در پردہ گندم کےذخیرہ اندوزوں کو بھر فائدہ پہنچا رہی ہے‎ 15لاکھ ٹن گندم درآمد کا نوٹیفکیشن ، لیکن فنڈز صرف 2لاکھ ٹن کے جاری کیے گئے

datetime 25  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سفید آٹے کی روٹی 20روپے میں فروخت شروع ، غریب گھرانوں میں کہرام مچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے سابق چیئرمین افتخار احمد مٹو سے جب وفاقی دارلحکومت میں روٹی کی قیمت بیس روپے تک بڑھ جانے پر کہا ہے حکومت نے 15لاکھ ٹن گندم کی درآمد کا نوٹیفکیشن جاری کیا لیکن وفاقی کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کے گزشتہ

اجلاس میں صرف 2 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کرنے کیلئے فنڈز جاری کئے گئے اس طرح درپردہ گندم کے سٹاکسٹوں، ذخیراندوزوں کو بھر پور فائدہ پہنچا گیا  پنجاب نے ڈپٹی کمشنروں کو اس قدر منہ زور بنا دیا ہے کہ وہ 15کلو سپر فائن کی دکانوں پر فروخت زبردستی بند کرا رہے ہیں ۔ چونکہ تندور والوں کو فائن مہنگا مل رہا اس لیے انہوں نے وفاقی دارلحکومت میں سفید روٹی جو سابقہ حکومت کے دور میں پانچ روپے ملا کرتی تھی ، اتوار 23 اگست سے 20روپے فروخت کر نا شروع کر دی ہے ۔دوسری جانب محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے نانبائیوں کیلئے آٹے کا سرکاری کوٹہ جاری کردیا جس کے تحت نانبائیوں کو 85کلو تھیلہ 4 ہزار 2 سو روپے میں مہیا کیا جائیگا ۔ اس سلسلے میں نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سیکرٹری خوراک خیبر پختونخوا فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان سے ملاقات کی اس موقع پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ بھی موجود تھے ۔ نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سیکرٹری خوراک خوشحال خان کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی اور نانبائیوں کو ریلیف دینے کی خاطر آٹے کا سرکاری کوٹہ جاری کردیا جس کے تحت نانبائیوں کو 85کلو تھیلہ 4 ہزار 2 سو روپے میں مہیا کیا جائیگا ۔ سبسڈائز آٹا 970 تھیلے روزانہ کی بنیاد پر نانبائیوں کو فراہم کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ خوراک کی جانب سے بہتر حکمت عملی کے باعث پنجاب سے آنیوالے آٹے فائن ‘ سپر فائن اور دیگر کی 85 کلو تھیلے کی قیمتوں میں 4 سو روپے کمی آگئی ہے جو اب مارکیٹ میں 6 ہزار کے بجائے 5 ہزار 6 سو میں دستیاب ہو گا اور بیس کلو تھیلے کی قیمتوں میں 100 سے 120 روپے کمی آگئی ہے ۔ سیکرٹری خوراک خیبر پختونخوا خوشحال خان نے اپنے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے جبکہ منافع خوروں کی جانب سے کسی بلیک میلنگ قبول نہیں جن کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…