اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا کے ایک سفارتکار نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کوما میں ہیں اور ان کی بہن شمالی کوریا کا کنٹرول سنبھال لیں گی۔ڈیلی میل کے مطابق چانگ سونگ من ، جو جنوبی کوریا کے مرحوم صدر کم دا جنگ کے ایک سابق معاون ہیں ، نے دعویٰ کیا کہ ڈی پی آر اپنے رہنما کی
بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں سچائی چھپا رہی ہے اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ کم جونگ ان بالکل بد حالت میں ہے۔یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اس سال عوامی سطح پر پیش نہ ہونے کی وجہ سے کِم کی حقیقی صحت کی صورتحال پر قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں۔چانگ سونگ من نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا”میں اس کا اندازہ کرتا ہوں کہ وہ کوما میں ہے لیکن اس کی زندگی ختم نہیں ہوئی ہے”۔انہوں نے مزید کہا کہکم جونگ ان کی بہن ، کم یو جونگ ، جو 33 سالہ ہے ، اپنے بھائی کے کچھ اختیارات سنبھالنے کی حیثیت میں ہے۔انہوں نے کہا ، ‘ایک مکمل جانشینی ڈھانچہ تشکیل نہیں دیا گیا ہے ، لہذا کم یو جونگ کو منظرعام پر لایا جارہا ہے کیونکہ خلا کو طویل عرصے تک برقرار نہیں رکھا جاسکتا ہے۔چانگ سونگ من کے یہ دعوے شمالی کوریا کے میڈیا کے ذریعہ ایسی تصاویر جاری کرنے کے باوجود سامنے آئے ہیں جب یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ جمعرات کے روز ایک سرکاری اجلاس میں شرکت کرنے والی کم کی تھیں۔ تاہم نیوز ایجنسی رائٹرز نے کہا ہے کہ وہ ان تصاویر کی ‘آزادانہ طور پر تصدیق’ نہیں کرسکتی ،اس ہفتے کے شروع میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کم جونگ ان نے اپنی بہن کو شمالی کوریا کی سیکنڈ ان کمانڈ میں ترقی دے دی ہے