بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

کام چور نوجوانوں کیلئے شرم کا مقام 90سال کی خاتون نے اپنا کامیا ب کاروبار شروع کرکے بیروزگاروں کیلئے مثال قائم کردی ، دنیا بھر سے آرڈر ملنے لگے

datetime 23  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بزرگ خاتون نے 90سال کی عمر میں اپنا کامیاب کاروبار شروع کرکے نوجوانوں کے لیے نئی مثال قائم کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس خاتون کا نام ہربھجن کور ہے جو بھارتی پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ کی رہائشی ہے۔

اب اس کی عمر 94سال ہے۔ اس نے 4سال قبل اپنا بیسن کی برفی اور اچار کا کاروبار شروع کیا۔ اس کا کاروبار اس قدر چمکا کہ آنند مہندر جیسے بڑے کاروباری شخص نے بھی اس عمر رسیدہ خاتون کے جذبے کی تعریف کی۔ ہربھجن کور کی گھر کی بنائی بیسن کی برفی اور اچار کی دھوم اب بھارت سے نکل کر دیگر ممالک میں بھی مچ رہی ہے۔ہربھجن کور کی بیٹی روینہ سوری نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ ہائوس وائف تھی اور اس نے کبھی کوئی ملازمت وغیرہ نہیں کی تھی۔ انہیں ہمیشہ یہپچھتاوا رہا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی ایک روپیہ بھی خود سے نہیں کمایا چنانچہ 90سال کی عمر میں پہنچ کر انہوں نے اپنا یہ پچھتاوا ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور گھر میں بیسن کی برفی بنا کر قریبی مارکیٹ میں فروخت کرنی شروع کر دی۔ انہوں نے پہلی بار مارکیٹ میں برفی بیچ کر 2ہزار روپے کمائے۔ ان کی بنائی برفی کو لوگوں نے اس قدر پسند کیا کہ بہت جلد اس کی مانگ بڑھ گئی۔ اب وہ برفی کے ساتھ اچار اور دیگر کئی چیزیں بھی بناتی ہیں اور بھارت کے علاوہ بیرون ملک سے انہیں آرڈر ملتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…