بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زرتاج گل نمبر ون وزیر،شیخ رشید،مراد سعید، فوادچوہدری ٹاپ ٹین میں بھی جگہ نہ بنا سکے،اچھی اور بری کارکردگی دکھانے والی وفاقی وزارتوں کی رینکنگ جاری

datetime 23  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پچھلے 2 سالوں میں اچھی اور بری کارکردگی دکھانے والی وفاقی وزارتوں کی رینکنگ کی فہرست جاری،وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں پہلے نمبر پر وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل کی وزارت ہے۔

رزاق دائود کی وزارت تجارت دوسرے، علی محمد خان کی وزارت برائے پارلیمانی امور تیسرے، اسد عمر کی وزارت برائے تجارت و منصوبہ بندی اصلاحات چوتھے نمبر پر ہے۔ شبلی فراز کی وزارت برائے اطلاعات پانچویں، شہریار آفریدی کی وزارت برائے منشیات چھٹے، شاہ محمود قریشی کی وزارت خارجہ کا ساتویں ، فہمیدہ مرزا کی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ آٹھویں ، زلفی بخاری کی وزارت اوورسیز پاکستانی نویں اور کارکردگی کے لحاظ سے محمد میاں سومرو کی وزارت نجکاری دسویں نمبر پر ہے۔ شیخ رشید کی وزارت ریلوے، مراد سعید کی وزارت برائے مواصلات، فواد چوہدری کی وزارت برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارکردگی کے لحاظ سے ٹاپ ٹین میں  بھی جگہ نہ بنا سکی۔مزیدبرآں عمر ایوب کی پانی و بجلی ، شفقت محمود کی وزارت تعلیم ، حماد اظہر کی وزارت برائے صنعت و پیداوار ، غلام سرور کی ہوا بازی ، علی زیدی کی بحری امور ، فیصل واوڈا کی وزارت برائے آبی وسائل اور اعجاز شاہ کی وزارت داخلہ بھی ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل نہیں ہے،دوسری جانب وزیراعظم آفس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ جاری کی گئی فہرست عوامی رائے کے بعد مرتب کرتے ہوئے جاری کی گئی ہے جبکہ وزیراعظم آفس متعلقہ وزارتوں کی کارکردگی کی فہرست ان کی کارکردگی کے معیار کو جانچنے کے بعد جاری کریگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…