اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی 10 امیر ترین شخصیات کی تازہ ترین فہرست جاری ،فہرست کے مطابق کئی پاکستانی شخصیات اربوں ڈالرز کی مالک ہیں۔ سامنے آنے والی نئی فہرست میں پاکستان کے10 امیر ترین افراد میں شاہد خان گزشتہ سال کی طرح اب بھی امیر ترین پاکستانی قرار پائے ہیں۔
امریکہ میں مقیم امریکی نژاد پاکستانی کاروباری شخصیت شاہد خان کی دولت تقریبا ً8 ارب ڈالر ہے۔ شاہد خان کئی دہائیوں سے امریکا میں مقیم ہیں تاہم انہیں آج بھی اپنی پاکستانی شناخت پر فخر ہے۔شاہد خان فوربز دنیا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل واحد پاکستانی ہیں۔ امیر ترین پاکستانیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت بیسٹ وے گروپ اور یو بی ایل کے مالک انور پرویز ہیں، جن کی کل دولت 4.6 ارب ڈالرز ہے۔فہرست میں تیسرے نمبر پر ہاشو گروپ آف کمپنیز کے مالک صدرالدین ہاشوانی ہیں جن کی کل دولت 3.4 ارب ڈالرز ہے۔چوتھے نمبر پر میاں منشا ہیں جن کی دولت کا اندازہ 2.7 ارب ڈالرز ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کی دولت کا اندازہ 1.8 ارب ڈالر ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی کل دولت 1.8 ارب ڈالر، بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کی کل دولت 1.5 ارب ڈالر، شان گروپ کے ناصر شان کی کل دولت 1 ارب ڈالر ، حبیب بینک کے رفیق ایم حبیب کی کل دولت 0.95 ارب ڈالرز اور فہرست میں 10 ویں نمبر پر موجود طاہر سہگل کل دولت 0.90 ارب ڈالرز بتائی گئی ہے۔