پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیلی حکومت کی نئی بلیک میلنگ شروع

datetime 22  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غرب اردن(این این آئی )فلسطینی سیکرٹری داخلہ یوسف حرب نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکام نے فلسطینیوں کے بیرون ملک سفر پرپابندی کے لیے ایک نیا ہتھکنڈہ اختیار کیا ہے اور فلسطینیوں نو مولود بچوں کے ہمراہ بیرون ملک سفر سے روکا جا رہا رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

انہوں نے بتایا کہ رام اللہ سے بیرون ملک سفر کرنے کے لیے گذرگاہ پرآنے والے کئی خاندانوں کو یہ کہہ کر جانے سے روک دیا گیا کہ ان کے ساتھ چھوٹے بچے ہیں جن کی یہاںپر رجسٹریشن نہیں ہوئی ۔ پہلے ان کی رجسٹریشن کرائیں اس کے بعد انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ غرب اردن میں بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کو تمام ضروری قانونی دستاویزات مہیا کی ہیں مگرصہیونی حکام کم سن بچوں کے والدین اور ان کے اقارب کو بیرون ملک جانے سے روک رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان یہ طے ہوچکا ہے کہ بیرون ملک سفر کے لیے رام اللہ وزارت داخلہ کی طرف سے جو ضروری کوائف فراہم کیے جائیں گے، اسرائیل  ان پر اعتراض نہیں کرے گا اور فلسطینیوں کو آزادانہ بیرون ملک آمدورفت کی اجازت ہوگی۔ مگر اس معاہدے کے باوجود صہیونی حکام فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے لیے حیلے بہانے تلاش کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…