پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چین، سعودی عرب نیوکلیئر تعاون پر امریکی و اسرائیلی خدشات مسترد

datetime 22  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی )سعودی عرب اور چین کے درمیان نیو کلیئر تعاون کے معاملے پر چینی وزارت خارجہ نے امریکی و اسرائیلی خدشات کو غیر ضروری قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین اور سعودی عرب کے درمیان

ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے اور حالیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون کے نتائج کے ساتھ باہمی تعلقات میں مستحکم تیزی آئی ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کا سعودی عرب سے توانائی کے شعبے میں بھی دو طرفہ مخصوص تعاون ہے اور چین ذمہ دارانہ رویہ کے ساتھ دنیا میں جوہری توانائی کے پرامن استعمال کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین جوہری عدم پھیلاو میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو جاری رکھے گا اور باہمی احترام اور مشترکہ فوائد کی بنیاد پر دوسرے ممالک کے ساتھ جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں تعاون کو آگے بڑھائے گا۔امریکا کے 6 سینیٹرز نے صدر ٹرمپ کو 19 اگست کو ایک خط لکھ کر سعودی عرب کے چین کی مدد سے جاری نیوکلیئر اور  بلیسٹک میزائل پروگرام پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…