بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان تہنیتی جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کیلئے چین کے صوبے حنان آمد ہوئی ہے۔ کورونا پروٹو کول کے تحت دونوں وزرائے خارجہ نے ہاتھ ملانے سے گریز کیا
اور دونوں نے تہنیتی جملوں کے بعد ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کی بجائے کہنیاں آپس میں ملائیں۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی اور چینی وفد کی قیادت وانگ ژی کر رہے ہیں، اس ملاقات کے بعد اسٹرٹیجک مذاکرات کا آغاز ہو گا۔ اقتصادی راہداری کے دوسرے حصے کے بارے بھی اہم گفتگو ہو گی۔