اسلام آباد (این این آئی)مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہاہے کہ ہر قدم پر فراڈ موجودہ حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے ، نام نہاد صحت کارڈ سفید تعویز کے سوا کچھ بھی نہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہر قدم پر فراڈ موجودہ حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے ، نام نہاد صحت کارڈ سفید تعویز کے سوا کچھ بھی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں معمولی ادویات بھی دستیاب نہیں ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت میں ھر اسپتال میں بیت المال کے فارم موجود ہوتے تھے ۔
پلوشہ خان نے کہاکہ بیت المال کے ذریعے مستحق افراد کا مفت علاج ہوا کرتا تھا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب اور مسحق خواتین کی کفالت کا پروگرام تھا۔پلوشہ خان نے کہاکہ عمران خان نے مدینہ ریاست کا ڈھونگ رچا کر ریاست کو جہنم بنادیا ہے ، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی جھوٹ کا پلندہ نکلا ۔پلوشہ خان نے کہاکہ نیازییہ سلطنت میں 20 لاکھ برسر روزگار لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں،بیروزگاری اور معاشی بدحالی سے بھوک اور بیماری پھیلتی ہے۔