بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مشکل وقت میں کٹھن فیصلوں کے ثمرات ملنا شروع حکومتی اقدامات کے نتیجے میں مشکل وقت جلد ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو تسلی دلا دی

datetime 20  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت احتساب اور اصلاحات کے پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کرے گی،مشکل وقت میں کئے گئے کٹھن فیصلوں کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں، حکومتی اقدامات کے نتیجے میں مشکل وقت جلد ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں آئینی، سیاسی اور قانونی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ بابر اعوان نے پی ٹی آئی حکومت کے تیسرے نئے پارلیمانی سال کا کیلینڈر پیش کیا تو وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی۔بابر اعوان نے کہا کہ نئے پارلیمانی سال میں ہر مہینے اجلاس ہوگا پارلیمنٹ 133 دن کام کریگی، ملکی و قومی مفاد کی قانون سازی کا عمل بلا تعطل جاری رکھیں گے۔وزیراعظم نے پارلیمانی امور کی بہترین انجام دہی پر بابر اعوان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت احتساب اور ریفارم کے پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کرے گی، 5 سال میں ادارہ جاتی تبدیلی کا ایجنڈا پورا کر دیں گے۔انہو ںنے کہا کہ مشکل وقت میں کئے گئے کٹھن فیصلوں کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں، حکومت کا نیا پارلیمانی سال ملکی ترقی اور خوشحالی کا سال ہو گا، معاشی استحکام حاصل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومتی اقدامات کی نتیجے میں مشکل وقت جلد ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…