بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ فلسطینی سفیر کو جاری شوکازنوٹس معطل،گاڑی واپس کرنے کا حکم

datetime 20  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے فلسطینی سفیر کی گاڑی ضبطگی کیلئے جاری ایف بی آر کا شوکاز نوٹس معطل کرتے ہوئے کلیکٹر کسٹم کوآئندہ سماعت تک فلسطینی سفیر کے خلاف کارروائی سے روک دیا جبکہ سفیر کی گاڑی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز فلسطینی سفیر احمد جواد ربیئی کی درخواست پر سماعت کے دوران ان کے وکیل سکندر نعیم قاضی نے کہاکہ ایف بی آر نے گاڑی کی فروخت کے حوالے

سے4اگست کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا،سفارتی عملے کو ویانا کنونشن کے تحت خصوصی استثنیٰ حاصل ہے، کسٹم ڈیپارٹمنٹ کا یہ نوٹس سفارتی استثنیٰ کی خلاف ورزی ہے،استدعاہے کہ عدالت حکم دے کہ مجھے اور میری پراپرٹی کو ویانا کنونشن کے تحت استثنیٰ حاصل ہے،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سیکرٹری خارجہ، ایف بی آر اور کلیکٹر کسٹم کوجواب کیلئے نوٹس جاری کرکے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…