اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان میں اسمارٹ فونز کی آن لائن خرید و فروخت میں بھرپور اضافہ، صرف ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ماہانہ کتنے ارب تک پہنچ گئی؟

datetime 20  اگست‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) پاکستان میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے موبائل فونز کی خریدو فروخت میں وقت گزرنے کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں صف اول کے ایک ای کامرس پلیٹ فارم او ایل ایکس پر ماہانہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کی مالیت 3.75ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ او ایل ایکس پاکستان کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں صرف موبائل کٹیگری میں روزانہ 12 ہزار سے زائد اشتہارات ڈالے

جاتے ہیں اور فروخت کا تناسب 77فیصد ہے۔ مجموعی طور پر تمام کٹیگریز کے مقابلے میں موبائل کٹیگری میں 23فیصد اشتہارات نئے موبائل کی کٹیگری میں آتے ہیں۔ کرونا وائر س کے نتیجے میں لاک ڈان کے نفاذ کے باعث مارکیٹیں بند رہیں ، اس وجہ سے او ایل ایکس کے علاوہ دیگر آن لائن اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کافی زیادہ رہی۔ او ایل ایکس پر صارفین کی جانب سے لگ بھگ 4کروڑ سرچز کی جاتی ہیں جن میں 25فیصد سرچز صرف موبائل کٹیگری میں ہوتی ہیں۔ او ایل ایکس پر موبائل کٹیگری میں سام سنگ سب سے زیادہ فروخت ہونے والا برانڈ ہے جس کے یومیہ 2591 عدد اشتہار آتے ہیں ، جبکہ ایپل اس سے کچھ ہی کم ہے جس کے یومیہ 2323 عدد اشتہار آتے ہیں۔ یہاں ہواوے کے روزانہ 1254 اشتہار آتے ہیں جبکہ اوپو کے 1144 اشتہار ڈالے جاتے ہیں اور ویوو کے موبائل فونز کے 694 اشتہار ڈالے جاتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ شہروں کے اعتبار سے او ایل ایکس کے ذریعے موبائل کی خرید و فروخت میں لاہور پہلے نمبر پر رہا جن کی تعداد 18ہزار 381ہے۔ اس کے ساتھ ہی معمولی فرق سے کراچی دوسرے نمبر پر رہا ہے جہاں موبائل فونز کی خرید و فروخت کرنے والے افراد کی تعداد 18ہزار 86 ہے۔ ان کے علاوہ دیگر شہروں میں نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت میں راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد کے شہری بھی پیش پیش ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…