بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں،وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو پر فلسطین کا ردعمل

datetime 19  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان فلسطینی سفارتخانہ نے وزیر اعظم کے بیان پر اطمینان کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام حکومت کی جانب سے فلسطینی سفارت خانہ فلسطین کاز کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت پر شکرگزار ہے۔ ایک بیان میں سفارتخانے نے کہاکہ ہم فلسطینی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں،ہم پاکستانیوں کو اپنا ہردلعزیز بھائی سمجھتے ہیں۔ سفارتخانے نے کہاکہ پاکستانیوں نے دنیا بھر

میں تمام فورمز پر فلسطین کی حمایت کی،قیام پاکستان سے اب تک پاکستانی حکومت مے فلسطین کے منصفانہ کاذ کی تمام عالمی فورمز پر حمایت کی ہے،موجودہ صورتحال میں فلسطینی سفارت خانہ وزیر اعظم عمران خان کے اسرائیل سے متعلق سوالات کے جواب میں دئیے گئے موقف کو سراہتا ہے۔ فلسطینی سفارت خانہ نے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا کہ بانی پاکستان نے واضح کر دیا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ فلسطین ہم اللہ تعالی کو جوابدہ ہوں گے،وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ضمیر مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔فلسطینی سفارت خانہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا موقف اسرائیل پر بیحد واضح ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا،وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہم اسرائیل کے سامنے ہتھیار ڈال دیتے ہیں تو ہمیں کشمیر کو بھی چھوڑ دینا چاہیے،یہ پاکستانیوں کی فلسطین سے محبت کا شاخسانہ ہے کہ کبھی پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات قائم نہیں ہو سکے،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی کہا کہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا،علامہ اقبال نے بھی کہا کہ اگر ایک. یہودی کا فلسطین پر حق ہے تو ایک عرب ہسپانیہ پر کیوں نہیں دعوی کر سکتا۔ فلسطینی سفارت خانہ کیمطابق علامہ اقبال نے کہا کہ برطانوی استعمار کے اپنے اہداف ہیں،سفارت خانہ اس ٹھوس جواب پر وزیر اعظم عمران خان کی شکرگزار ہے،سفارتخانہ کسی بھی ممکنہ طریقے سے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والی سول سوسائٹی،میڈیا،سیاسی تنظیموں اور افراد کو بھی سراہتا ہے،ہمیں امید ہے کہ ہماری حمایت اسی طرح جاری رہے گی تاوقتیکہ ہم ایک آزاد فلسطینی ریاست حاصل نہیں کر لیتے جس کا دارلحکومت یروشلم القدس ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…