جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس لاک ڈاؤن خاتمے کے بعد مسجد نبویؐ کے صحنوں میں صفیں بچھانے کا آغاز، مسلم اُمہ کیلئے خوشخبری

datetime 19  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(آن لائن) مسجد نبوی الشریف میں کورونا احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے یکم محرم سے صفیں بچھانے کاآغاز کردیاجائے گا۔ صفوں پر نمازیوں کے درمیان فاصلہ متعین کرتے ہوئے نشانات بھی لگا ئے جائیں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے بچاوکیلئے مسجد نبوی الشریف کے صحنوں سے تمام صفیں اٹھا لی گئی تھیں جبکہ آنے والوں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ اپنی جائے نماز ساتھ لے کر آئیں۔ ادارہ امور مسجد نبوی الشریف کی جانب سے جاری

بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم 1442 ہجری سے مسجد نبوی کے صحنوں اور کی جانے والی توسیع کے مقامات پر صفیں حسب سابق بچھانے کے انتظامات کر لیے گئے۔بچھائی جانے والی صفوں پر ایک نمازی سے دوسرے کے درمیان کم از کم 180 سینٹی میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا۔ اس حوالے سے فاصلہ رکھتے ہوئے صفوں پر نشانات بھی لگائے جارہے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 7 ہزار صفیں صحنوں اور توسیعی مقامات پر بچھائی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…