جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات کو اسرائیل سے دوستی کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا ایران کے آرمی چیف نے سنگین دھمکی دیدی

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے کمانڈر میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے متحدہ عرب امارات کی طرف ایرانی عوام کا نقطہ نظر یکسر بدل جائے گا۔ آج سے ایرانی مسلح افواج کا امارات کے بارے میں ایک اور نظریہ ہو گا۔ متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ دوستی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ایرانی خبر رساں اداروں کے ذریعے جاری کردہ بیان میں میجر جنرل باقری نے متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا کہ وہ فورا اسرائیلی دشمن کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔انہوں نے کہا میں ابوظبی کو مشورہ دیتا ہوں کہ اس منصو بے پر عمل نہ کریں جس سے خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچے ، جو ناقابل قبول ہے۔متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین شرمناک ڈیل پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی آرمی چیف نے نشاندہی کی کہ ان دنوں ہم ایک بہت بڑی تباہی کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات نے صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کر رکھے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج جب دنیا کے تمام آزاد انسان صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات اور دوستی سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔ایران کا ایک پڑوسی پوری ڈھٹائی کے ساتھ  نام نہاد ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کا اعلان کرنے آتا ہے۔ یہ بڑے افسوس کا مقام ہے صیہونی وجود اسلامی دنیا میں کسی بھی ناانصافی اور ظلم سے دریغ نہیں کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…