مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بڑے توسیعی اور تعمیراتی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کی منظوری ایک ایسے وقت دی گئی ہے دوسری طرف قابض صہیونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس میں حال ہی میں ایک بڑے تعمیراتی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔عبرانی اخبار کے مطابق نیا تعمیراتی منصوبہ غرب اردن کے وسط میں تیار کیا جا رہا ہے۔
اس منصوبے میں رام اللہ کے نواح میں قائم کی گئی بنیامین یہودی کالونی کو بیت المقدس کے ساتھ ایک سڑک کے ذریعے ملانے کا عمل بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس کاولنی کو شمال مشرقی بیت المقدس سے بھی ایک سڑک کے ذریعے ملایا جائیگا۔ یہ سڑک قلندیہ چیک پوسٹ سے الرام قصبے تک 600 میٹر زیرزمین ایک سرنگ کی شکل میں تعمیر کی جائے گی۔اس سڑک کی تعمیر اور اس کے اطراف میں قائم یہودی کاولونیوں آدم، بساغوت، بیت ایل اور عوفرا میں بھی یہودیوں کے لیے مزید سیکڑوں مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ غرب اردن میں اسرائیل کا استعماری منصوبہ ایک ایسے وقوت میں سامنے آیا جب دوسری طرف حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امارات کا دعوی ہے کہ اس معاہدے میں غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق روکنا بھی شامل ہے۔ اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بڑے توسیعی اور تعمیراتی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کی منظوری ایک ایسے وقت دی گئی ہے دوسری طرف قابض صہیونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس میں حال ہی میں ایک بڑے تعمیراتی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔عبرانی اخبار کے مطابق نیا تعمیراتی منصوبہ غرب اردن کے وسط میں تیار کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں رام اللہ کے نواح میں قائم کی گئی بنیامین یہودی کالونی کو بیت المقدس کے ساتھ ایک سڑک کے ذریعے ملانے کا عمل بھی شامل ہے۔