جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی امکان ہے آصف زرداری کی پیشی پربھی ہنگامہ آرائی ہو شیخ رشید کے بڑے دعوے

datetime 16  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے فیصلہ کرلیا کہ مریم نواز کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پیپلزپارٹی بھی ن لیگ کے نقشے قدم پرچلے گی،امکان ہے کہ آصف زرداری کی پیشی پر ہنگامہ آرائی ہو۔

ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز گزشتہ دس روز سے آخر تک رابطے میں رہیں اور حکومت سے درخواست کی کہ مجھے باہر جانے دیں مگر اس معاملے پر کوئی پیشرفت ہوئی اور نہ ہی کوئی بات بن سکی۔شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ مریم نواز باہر نہیں جاسکتیں، مریم نے بھی اس لیے رابطہ کیا کیونکہ وہ بیرونِ ملک جانا چاہتی تھیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ نیب پر پتھراؤ کیا گیا اور سینہ ٹھوک کر کہا گیا کہ دیکھو اینٹ سے اینٹ بجادی، یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک طرف سے پتھراؤ ہو تو دوسری طرف سے کوئی جواب نہ دیا جائے، میڈیا نے پتھروں کے تھیلے دکھا کر انہیں زیروکردیا ورنہ یہ معاملہ یکطرفہ ہوسکتا تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز بس زمین کی ملکیت کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرادیں، چونکہ انہیں اب اس کا جواب نہیں دینا تو وہ پتھراؤ کی غرض سے ہی نیب پیشی پر گئیں، ملک بھر سے کارکنان کو بلایا گیا، میرے شہر سے بھی لیگی کارکنان لاہور گئے، نوازشریف آج جہاں بیٹھے ہیں اس کی بنیادی وجہ مریم نواز ہیں، انہوں نے پتھراؤ کر کے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، اگر آصف زرداری کی پیشی پر اگر پھر پتھراؤ ہوتاہے تو لوگ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی بھی ن لیگ کے نقشے قدم پرچلے گی،امکان ہے کہ آصف زرداری کی پیشی پر ہنگامہ آرائی ہو، اپوزیشن کی دونوں بڑی پارٹیاں نیب کو ختم کرنے کی خواہش مند ہیں کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ قومی احتساب بیورو بند ہوگیا تو وہ بچ جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کہتے ہیں کہ حکومت کو ہٹاؤ تو سب کو فائدہ ہے مگر دونوں پارٹیاں بڑا قدم اٹھانے اور مولانا کے ساتھ چلنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکہیں نہیں جارہے، عمران خان اْن کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلم لیگ ق بھی بزدار کو تنگ نہیں کرے گی، دونوں پارٹیوں میں کچھ ناراضگیاں ضرور ہوئیں مگر عمران خان کو چاہیے کہ وفد بھیج کر معاملہ سلجھائیں، ویسے بھی چوہدری برادران عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…