اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی سفیرنواف المالکی سے ملاقات ہوئی ہے،اس ہونے والی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان میں موجود سعودی سفارت خانے کا کہناہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف اور سعودی سفیر
کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔دونوں شخصیات نے کئی اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی، واضح رہے کہ اس ملاقات سے چند روز قبل سعودی عرب کے سفیر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے بھی مل چکے ہیں۔گزشتہ روز سعودی سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب اور چوہدری برادران سے بھی ملاقات کی تھی۔