منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

ملازمین کو ہراساں کر کے ناجائز کام کروانے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 14  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن )تبدیلی حکومت بھی متروکہ وقف املاک میں آفسر شاہی اور اقرباپروری تبدیل نہ کر سکی ہے،ملازمین کو حراساں کر کے ناجائز کام کروانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ،لاہور کے ایک ملازم کو کئی سالوں سے غلط کام نہ کرنے کی صورت متعدد انکوائریوںمیں پھنساکر ذہنی اذیت کا سامنا ہے ۔معتبر ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ لاہور میں زاہد نامی اے ایس او کے خلاف 2017میںڈسپلن اور دیگر الزامات کے

تحت انکوائری کی گئی اور بعد ازاں انکوائری میں کلئیر ہونے کے بعد انکی پرسنل فائل غائب کر کے پھر سے انکوائری در انکوائری شروع کر دی گئی،اب جبکہ مذکورہ ملازم نے ایک نہیں یکے بعد دیگر متعدد بار اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انکے خلاف ادارہ میں ناجائز کام کروانے کے لیے پریشر دیا جا رہا ہے اور پرسنل فائل غائب کر کے پھر سے ایک اور انکوائری میں الجھا دیا جا تا ہے ،اب جبکہ ایک آفیسر پر اے ایس او نے الزام لگایا کہ اس آفیسر کی اپنی تعیناتی غیر قانونی ہے اور اس کو میر ی انکوائری کا آفیسر مقرر نہ کیا جائے اور اس سلسلہ میں انہوں نے ایک درخواست بھی دی تھی،لیکن اعلیٰ افسران کی ایما پر اندھیرے میں رکھ کر عمران عارف نے از خود انکوائری کر کے رپورٹ بھی سیکرٹری کو بھیج دی جو کہ خالصتاء جانبدارانہ اور غیر قانونی اقدام ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ متروکہ وقف املا ک میں اربوں روپے کی آراضی کو کوڑیوں کے بھائو سفارش اور رشوت پر دیکر ملک کو بے دریخ نقصان پہنچانے والے افسران کا ڈیٹا خفیہ ادارے نے اکٹھا کر نا شروع کر دیا ہے اور بہت جلد کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ کیے جانے کا امکان ہے ۔ تبدیلی حکومت بھی متروکہ وقف املاک میں آفسر شاہی اور اقرباپروری تبدیل نہ کر سکی ہے،ملازمین کو حراساں کر کے ناجائز کام کروانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ،لاہور کے ایک ملازم کو کئی سالوں سے غلط کام نہ کرنے کی صورت متعدد انکوائریوںمیں پھنساکر ذہنی اذیت کا سامنا ہے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…