راولپنڈی (امین این آئی) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے کہا ہے کہ بہت جلد ڈبل ڈیکر بس سروس کا باقا عدہ آغاز کر دیا جائے گا، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت دوسرے علاقوں سے آنے والے سیاح لطف اندوز ہوسکیں گے ،ڈبل ڈیکر بس سروس عوام کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے آن لائن بکنگ کی جائے گی۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے ٹی ڈی سی پی اور پی ایچ اے کے اشتراک سے ڈبل ڈیکر بس سروس
کی تعارفی شو میں شرکت کی ۔پی ایچ اے افسران امور سکول کی طا لبات بھی موجود تھیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بہت جلد ڈبل ڈیکر بس سروس کا باقا عدہ آغاز کر دیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ جڑواں شہروں سمیت دیگر علاقوں سے آنے والے سیاح لطف اندوز ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی اسلام آباد کیلئے مزید دو ڈبل ڈیکر بسز منگوائی جا رہی ہیں۔آصف محمود نے کہاکہ ڈبل ڈیکر بس کا ٹرمینل کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ آصف محمود نے کہاکہ ڈبل ڈیکر بس کا مقصد سیاحت کا فروغ اور دیگر ممالک سے آئے سیاحوں کی دونوں شہروں کے تاریخی اور سیاحتی مقامات تک آسان رسائی ہے۔آصف محمود نے کہاکہ ڈبل ڈیکر بس سروس عوام کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے آن لائن بکنگ کی جائے گی۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے کہا ہے کہ بہت جلد ڈبل ڈیکر بس سروس کا باقا عدہ آغاز کر دیا جائے گا، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت دوسرے علاقوں سے آنے والے سیاح لطف اندوز ہوسکیں گے ،ڈبل ڈیکر بس سروس عوام کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے آن لائن بکنگ کی جائے گی۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے ٹی ڈی سی پی اور پی ایچ اے کے اشتراک سے ڈبل ڈیکر بس سروس کی تعارفی شو میں شرکت کی ۔پی ایچ اے افسران امور سکول کی طا لبات بھی موجود تھیں ۔