اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

کویت میں بھارتیوں اور مودی کے لئے ایک اور شرمناک ذلت، 3 ہزار بھارتی انجینئرز کی ڈگریاں جعلی نکل آئیں

datetime 13  اگست‬‮  2020 |

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت سوسائٹی آف انجینئرنگ نے کویت میں ملازمت کرنے والے تین ہزار بھارتی انجینئرز کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل روک دیا اور ان کو ماننے سے انکار کر دیا۔ سوسائٹی کے مطابق بھارتی انجینئرنگ کی ڈگریاں اور دیگر دستاویزات بھی جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کویت سوسائٹی آف انجینئرنگ اور پبلک اتھارٹی فار مین پاور کی جانب سے مشترکہ طور پر ڈگریوں کی تصدیق روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

بھارتی شہری انجینئرز بن کر کام کر رہے تھے اور کویتی قواعد و ضوابط کے مطابق ان کی ڈگریاں انجینئرنگ کے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتی تھیں، بھارتیوں کی جعلسازی کے معاملے کو کویت کی وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، کویت سوسائٹی آف انجینئرنگ نے جعلی سازی سامنے آنے پر تین ہزار بھارتیوں کی ڈگریاں تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، اس کے علاوہ ڈگریوں اور دستاویزات میں جعلی سازی کرنے پر سات جعلی بھارتی انجینئرز کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے، اس طرح بھارت کو شرمناک ذلت کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ واضح رہے کہ کویت سے تین لاکھ 60 ہزار تارکِ وطن مزدوروں کو ان کے آبائی ممالک میں بھیجنے کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں کویتی حکومت اور قومی اسمبلی دونوں متفقہ طور پرطویل المیعاد اور قلیل المیعاد اقدامات پر غور کررہے ہیں۔امریکی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومت ملک سے ایک لاکھ 20 ہزار غیر قانونی غیرملکی ورکروں اور 60 سال سے زاید عمر کے تارکینِ وطن کو بے دخل کرنا چاہتی ہے۔ان میں ملازمین ،دوسروں کے زیرکفالت افراد اور دائمی امراض کا شکار مریض شامل ہیں۔اخبار نے قومی اسمبلی کی افرادی قوت وسائل کی ترقی کی کمیٹی کے رکن اسامہ الشاہین کے حوالے سے بتایا کہ حکومت 90 ہزار ناخواندہ مزدوروں کو بھی ملک سے بے دخل کرنا چاہتی ہے،اسمبلی کے ایک اور رکن خلیل الصالح کے مطابق سماجی بہبود کی

وزیر مریم العقیل سے کہا گیا کہ وہ غیرملکی تارکِ وطن مزدوروں کو واپس بھیجنے کے بارے میں منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ایک نظام الاوقات پیش کریں۔اس میں یہ واضح کیا گیا ہوکہ ہر سال کتنے مزدوروں کو واپس بھیجا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اس منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق اسی ہفتے کے آخر میں اسمبلی میں ایک بل بھی پیش کرنا ہوگا۔ اس کے بعد کمیٹی آیندہ ہفتے تک اپنی ایک رپورٹ تیار کرے گی اور پھر اس کو رائے شماری کے لیے اسمبلی میں پیش کرے گی۔حکومت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق کویت کی آبادی میں 2005 سے 2019 کے درمیان 55 فی صد اضافہ ہوا ہے اور یہ 13 لاکھ 30 ہزار نفوس بنتے ہیں۔اس عرصے کے دوران میں تارکین وطن کی آبادی میں 130 فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد30 لاکھ 80 ہزار ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…