اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صدر کے جلد دورہ پاکستان کا امکان ،نجی ٹی وی کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کیلئے معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔ ان کے دورہ پاکستان کی تاریخیں طے کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ دورہ پاکستان کے دوران سی پیک منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کا بڑا اعلان کریں گے۔ چینی صدر سی پیک کے سب سے اہم اور
بڑے منصوبے ایم ایل 1 کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ چین نے سی پیک کو مزید توسیع دے کرہمالیہ کوریڈور بنانے کا فیصلہ کرلیاہے ، ہمالیہ کوریڈورگوادرپورٹ کو نیپال سے ملانے کا منصوبہ ہے،ہمالیہ راہداری نیپال کو تبت، سنکیانگ کے راستے گوادر سے ملائے گی۔ چینی صدر کی جانب سے پاکستان کی مشترکہ پارلیمنٹ سے خطاب بھی کیے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔