ہفتہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2026 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران کو 7 ماہ میں 6 کروڑ سے زائد ٹی اے ڈی اے ادائیگیوں کا انکشاف، تفصیلات جاری

datetime 12  اگست‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران کو 7 ماہ کے دوران ٹی اے ڈی اے کی مد میں 6 کروڑ سے زائد ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سی اے اے افسران کو محض سات ماہ کے دوران ٹی اے ڈی اے مد میں 6 کروڑ سے زائد ادائیگیاں کی گئی ہیں،

یہ اعداد و شمار سی اے اے کی جا نب سے جاری کیے گئے ہیں۔ٹی اے ڈی اے کی مد میں کی گئی ادائیگیوں کا تعلق صرف 2 بڑے ایئر پورٹس کراچی اور اسلام آباد سے ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اگست 2020 تک کراچی انٹرنیشل ایئر پورٹ پر افسران کو 4 کروڑ 84 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں، جنوری میں کراچی ایئر پورٹ پر افسران کو 1.12 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔فروری میں 48.58 لاکھ روپے، مارچ میں 1.50 کروڑ روپے کی ادائیگی سامنے آئی، اپریل میں 59.78 لاکھ روپے، جب کہ مئی میں 20.73 لاکھ روپے کی ادائیگی ہوئی۔جون میں 28.22 لاکھ روپے، جولائی میں 57.79 لاکھ اور اگست میں 68.4 لاکھ روپے ٹی اے ڈی اے کی مد میں ادا کیے گئے۔جنوری سے 10 اگست تک اسلام آباد ایئر پورٹ پر بھی افسران کو ٹی اے ڈی اے کی مد میں 1 کروڑ 82 لاکھ روپے ادا کیے گئے، جنوری میں 50 لاکھ روپے، فروری میں 12.22 لاکھ روپے، مارچ میں 20 لاکھ روپے، اپریل میں 21.81 لاکھ روپے، مئی میں 15.95 لاکھ روپے، جون میں 59.69 لاکھ روپے اور اگست میں 11.9 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…