کوئٹہ (آ ن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دودھ کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کا اضافہ ،فی کلو قیمتیں 125ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے کے اضافے کے بعد دودھ کی قیمت 110 سے بڑھ کر 125روپے ہوگئی ہے ۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت میں ڈیری فارم والوں نے اضافہ کیا ہے، ہمیں بھی قیمت بڑھانا پڑی، ہمیں دودھ مہنگا ملے گا تو ہم سستا فروخت نہیں کرسکتے۔دوسری جانب صدرڈیری فارم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت میں مہنگائی کی وجہ سے اضافہ کیاگیا ہے، ڈیری فارم سے دودھ 110 روپے فی لیٹر دے رہے ہیں۔صدرڈیری فارم ایسوسی ایشن الطاف گجر کا کہنا ہے کہ دکانوں پر 125 روپے میں دودھ فروخت کرنا ظلم ہے، دکانداروں کو دودھ کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ نہیں کرناچاہیے۔اس ضمن میں صدرڈیری فارم ایسوسی ایشن نے پرائس کنٹرول کا اجلاس آج طلب کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ امید ہے دودھ کی مناسب قیمت طے ہو جائے گی۔