جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

کاغذ پر نقشے بنانے، سڑکوں کے نام تبدیل کرنے اور نئے نئے نغمے گانے سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا، جہاد کے اعلان کا مطالبہ

datetime 11  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آ ن لائن)صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ کاغذ پر نقشے بنانے، سڑکوں کے نام تبدیل کرنے اور نئے نئے نغمے گانے سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا اگر حکمرانوں کے اندر کوئی غیر ت و حمیت ہے تو جہاد کا اعلان کریں ۔غیر ت ایمانی سے سرشار نوجوان کشمیری مائوں بہنوں بیٹیوں کی عصمتوں کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ 1947ء میں جنرل گریسی کو فوج کی

کمان نہ دی ہوتی اور قبائلی مجاہدین کو آگے بڑھنے سے روکانہ جاتا تو آج برصغیر پاک و ہند کی تاریخ اور جغرافیہ مختلف ہوتاانہوں نے صوبائی دفتر میں وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جو حکمران امریکی و مغربی آقائوں سے پوچھ کر ہر قدم اٹھاتے ہوں وہ اسلام اور مسلمانوں کے نمائندے نہیں ہوسکتے ۔لاکھوں مربع کلومیٹر پر پھیلی ہوئی تیل کی دولت سے مالا مال عرب دنیاکے سامنے یہودیوں نے فلسطین پر قبضہ کیا مگر عربوں کی غیرت نہیں جاگی ۔جب تک خوف خدا رکھنے والی دیانتدار قیادت نہیں آتی ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدیں محفوظ نہیں ہوسکتیں۔ کشمیر کے نام پر حکمرانوں نے جو اودھم مچا رکھا ہے یہ کشمیریوں کی مدد کیلئے نہیں بلکہ پاکستانی قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش ہے ۔ایک طرف کشمیری پون صدی سے ہر طرح کی قربانیاں دے رہے ہیں ،ان کی تیسری نسل پاکستان پر قربان ہورہی ہے ،سید علی گیلانی اوردوسرے حریت رہنمائوں نے اپنی زندگیاں بھارت کے ظلم و ستم سہتے ہوئے اورقید وبند کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے گزار دیں مگر ان کے قدم ایک لمحے کیلئے نہیں ڈگمگائے جبکہ ہمارے حکمران بیانات ،تقریروں اور زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھے کشمیر کی آزادی کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔قوم اگر ساتھ دے تو یہ کام صرف جماعت اسلامی کرسکتی ہے ۔ملک و قوم کو مسائل کی دلد ل سے نکالنے کیلئے نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے علاوہ دوسرا کوئی حل نہیں۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…