لاہور(این این آئی)این سی او سی اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے صوبے میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا ہے کہ شادی ہالوں کے علاوہ صوبے میں تمام کاروباری مراکز کھول دئیے گئے ہیں۔مذہبی اجتماعات متعلقہ انتظامیہ کی اجازت اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط ہوں گے،
تمام کاروباری مراکز بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل سکے گی، جبکہ کاروبار کے اوقات کار اور ہفتہ وار چھٹیاں کرونا وائرس سے پہلے والے معمول کے مطابق ہوں گی۔سیکریٹری محمد عثمان نے کہا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام سے گزارش ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تاہم شادی ہالز اور سکولز 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔جاری اعلامیہ میں کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار کا اعلان بھی کر دیا گیا۔ تمام کاروباری سرگرمیاں سندھ میں ہفتے کے چھ دن جاری رہیں گی۔ کاروباری اوقات کار صبح چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک ہوں گے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ہفتے کے روز سندھ میں کاروباری سرگرمیاں رات نو بجے تک ہو سکیں گی۔ این سی او سی اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے صوبے میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا ہے کہ شادی ہالوں کے علاوہ صوبے میں تمام کاروباری مراکز کھول دئیے گئے ہیں۔مذہبی اجتماعات متعلقہ انتظامیہ کی اجازت اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط ہوں گے، تمام کاروباری مراکز بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔