بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت بلوچستان سے علیحدگی کا عندیہ دیدیا

datetime 7  اگست‬‮  2020 |

کوئٹہ (آ ن لائن)عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت بلوچستان سے علیحدگی کا عندیہ دیدیا، اعلان اپوزیشن کی جانب سے بلائے گئے آل پارٹیز کانفرنس سے قبل کیا جائے گامرکز ی اے این پی پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت کے اہم اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے صوبائی حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا ہے ذرائع کے مطابق اعلان اپوزیشن کے آل پارٹیز کانفرنس سے قبل پارٹی کے مرکزی قیادت کی زیر صدارت اجلاس

کے بعد کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کے زیر اہتمام ایوب اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر اے این پی حکومت بلوچستان سے علیحدگی اختیار کر سکتی ہے۔ یاد رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس 10 اگست کو طلب کرلیا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر بارے غور کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…