لاہور (آن لائن) صوبائی دارلحکومت لاہور میں فائن آٹے کی قیمت میں اضافہ برقرار رہنے کی وجہ سے نان بائی ایسوسی ایشن نے 10 اگست کو احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے سستے داموں آٹا اور معدہ فراہم نہ کیا تو ایسوسی ایشن
سادہ نان سمیت سادہ روٹی اور خمیری روٹی کی قیمت میں مزید اضافہ کردے گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن نے سادہ نان کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 8 روپے سے 20 روپے تک کردی ہے اور ان نرخوں پر سادہ نان شہر کے پوش اور عام علاقوں میں فروخت کیا جارہا ہے۔