عیدالاضحی پرقربانی میں نمایاں کمی ، کھالوں کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ کمی واقع

4  اگست‬‮  2020

کراچی(این این آئی)کورونا وبا کے باعث آمدنی گزشتہ چھ ماہ کے دوران کم ہونے سمیت بیروزگاری کی وجہ سے رواں سال عیدالاضحی کے موقع پرگزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد کم قربانی کی گئی۔عالمی وبا کورونا کے باعث آمدن میں کمی اور بیروزگاری بڑھنے کی وجہ سے رواں سال عیدالاضحی کے موقع پر گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد کم قربانی کی گئی۔

ملک میں مجموعی طورپر73 لاکھ مویشیوں کی قربانی ہوئی جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 80 لاکھ تھی، رواں سال عیدالاضحی کے موقع پر28 لاکھ گائے بیل، 36 لاکھ بکرے، 8لاکھ دمبے/بھیڑ اور1 لاکھ اونٹ قربانی کیے گئے۔پاکستان ٹینرزایسوسی ایشن کے نمائندے گلزارفروزنے بتایا کہ عالمی مارکیٹ چمڑے کی ڈیمانڈ کم ہونے سے ملک رواں سال عید سیزن میں کھالوں کی قیمتوں میں بھی 20 تا 46 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال گائے بیل کی کھال کی قیمت 700 تا 800 روپے ہے۔ بکرے کی فی کھال کی قیمت 150 روپے، دمبے یا بھیڑکی فی کھال کی قیمت 80 روپے جبکہ اونٹ کی فی کھال کی قیمت 400 روپے ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکا، یورپ، چین سمیت دنیا کے دیگر میں لیدرفیشن اور لیدرشوزکا رحجان محدود ہونے سے دنیا بھر میں لیدر کی ڈیمانڈ میں 50 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ دنیا بھرکے نوجوان اب فیبرک جوگرز اورٹیکسٹائل جوگرزکے استعمال کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا 6 ماہ سے ذرائع آمدن متاثر ہونے سے رواں سال کھالوں کا کاروبار2 ارب روپے گھٹ گیا ہے۔ گزشتہ عیدالاضحی کے سیزن میں 5 ارب روپے مالیت کے کھالوں کا کاروبارہوا تھا جبکہ اس سال صرف 3 ارب روپے کا کاروبارہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…