لاہور(این این آئی)پرچون سطح پر دکانداروں کی جانب سے سرکاری نرخنامے کی دھجیاں بکھیرنے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی عروج پر رہا ،دکانداروںنے خریداروں کا رش دیکھتے ہوئے من مانے نرخ وصول کئے ۔آلو نیا کچا چھلکا درجہ اول65کی بجائے80روپے،آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوئم60کی بجائے70روپے،آلو سٹور 36کی بجائے42سے45، پیاز درجہ اول32روپے کی بجائے55سے60،
پیاز درجہ دوئم 28روپے کی بجائے35سے40،ٹماٹر دجہ اول85کی بجائے100سے110،ٹماٹر درجہ دوئم 78کی بجائے85سے90،لہسن دیسی170کی بجائے260سے270،لہسن چائنہ145کی بجاتے 210سے220،ادرک چائنہ390کی بجائے460،کھیرا دیسی 52کی بجاتے62،کھیرا فارمی40کی بجائے45،کریلے14کی بجاتے30،پالک 24کی بجائے35،میتھی 93کی بجائے130،بینگن40کی بجائے52،بند گوبھی54کی بجائے65،پھول گوبھی78کی بجائے90سے95،شملہ مرچ78کی بجائے90سے 95،سبز مرچ اول100کی بجائے170سے180،گھیاکدو55کی بجائے63،گھیا توری32کی بجاتے40،لیموں دیسی120کی بجاتے160،بھنڈی 57کی بجائے 65سے 70 ،شلجم 47کی بجائے55،اروی83کی بجائے95سے 100،مٹر186کی بجائے210سے220جبکہ گاجر چائنہ57کی بجائے65روپے فی کلو تک فروخت ہوئی ۔پھلوں میں سیب گاچہ نیا125کی بجائے160،سیب کشمیری75کی بجائے100،خوبانی امیری175کی بجائے220سے230،خوبانی سفید140کی بجائے160،امرود70کی بجائے85سے90،کیلا درجہ اول درجن120روپے کی بجائے150،کیلادرجہ دوئم درجن 90کی بجائے100،انگور سندر خانی195کی بجائے260سے270،آلو بخارا135کی بجائے170سے180،جامن 100روپے،آم سندھڑی140،آم دوسہری125کی بجائے140،آم چونسہ موسمی140کی بجائے160،آڑو سپیشل200کی بجائے230سے240،گرما68کی بجائے75سے80جبکہ انار قندھاری 350کی بجائے380سے 390روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔