پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

مویشی منڈیاں سج گئیں ،خریدار غائب  ہو گئے

datetime 28  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)سکھر میں مویشی منڈیاں تو سج گئیں ،خریدار غائب ، مویشیوں کی قیمتیں سن کر سنت ابراہیمی کا جذبہ رکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں ، شہری شہر سے دور گاؤں دیہات سے جانوروں کی خریداری پر مجبور، پرائیوٹ سیکٹر کے لوگوں نے بھی زائد منافع کے لئے مال پٹریاں لگا لی ، تفصیلات کے مطابق عید الالضحیٰ کے قریب آتے ہی دیگر شہروں کی

طرح سکھر کے مختلف علاقوں میں بھی مویشی منڈیاں سج گئیں ہیں مگر خریدار منڈیوں سے غائب ہیں مویشی منڈیوں اور پرائیوٹ سیکٹر کے مویشی مالکان نے اپنے اپنے جانوروں کو دلہنوں کی طرح سجا کران کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے خریداروں کی آمد اور مویشیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث سنت ابراہیمی کا جذبہ رکھنے والوں کی چیخیں نکل پڑی ہیں ، شہر یوں کی جانب سے عید قربان پر زائد منافع کمانے کیلئے مختلف علاقوں میں فروخت کیلئے کھڑے جانوروں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں سکھر کی مویشی منڈیوں میں دنبہ15 ہزار سے لیکر27ہزار ، بکرا26 ہزار سے 45 ہزار ،گائے ایک لاکھ سے لیکر8لاکھ ، بیل 2 لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک جا پہنچا ہے جو عام خریدار کی قوت سے باہر ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ روز بہ روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب امسال سال قربانی کے جانوروں کی قیمتیں گزشتہ سال سے بھی زیادہ ہیں خریداروں کا کہنا تھا کہ سنت ابراہیمی کو پورا کرنے کا جذبہ تو رکھتے ہیں مگر مویشیوں کے ریٹ آسمان تک جا پہنچے ہیں لگتا ہے مہنگائی کا طوفان جانوروں پربھی آگرا ہے بچوں کی ضد اور سنت ابراہیمی کے لئے مہنگا جانور خریدنے پر مجبور ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…