اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

قرض معاہدوں اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے انٹر بینک میں روپے کی قدر میں اضافہ

datetime 26  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی) حکومت اور عالمی اداروں کے درمیان قرضوں کے نئے معاہدوں اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی بدولت گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا ہوا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز نئے درآمدی لیٹر آف کریڈٹس (ایل سیز) کھلنے سے ڈالر کی

قدر اگرچہ 168.87روپے تک بھی پہنچ گئی تھی لیکن اس کے بعد سیشنز میں ڈالر کی قدر اتارچڑھا کے بعد تنزلی کا شکار رہی۔ ہفتے وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالرکی قدر کم جب کہ اوپن مارکیٹ میں بڑھ گئی لیکن اس کے برعکس زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں یورو اور پاونڈ کی قدر میں اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 7پیسے کمی سے 167 روپے 26پیسے پر بند ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ کر167روپے 70 پیسے پر بند ہوئی۔20 جولائی کو شروع ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں یورو کرنسی کی قدر مجموعی طور پر 3 روپے 72 پیسے کے اضافے سے 194 روپے 26 پیسے پر آگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 4 روپے بڑھ کر 193 روپے 50 پیسے ہوگئی۔ اسی دورانیے میں انٹربینک میں برطانوی پانڈ کی قدر 3 روپے 17 پیسے بڑھ کر 213 روپے 06 پیسے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر 3روپے بڑھ کر 214 روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…