اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

کورونا وائرس کی روک تھام عید الاضحی کے موقع پر پنجاب میں سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ

datetime 26  جولائی  2020 |

لاہور( این این آئی)کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر صوبہ میں سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن کل جاری ہونے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سمارٹ لاک ڈائون اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکر ٹری داخلہ مومن آغا،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد عثمان ، قائم مقام کمشنر دانش افضال اورڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان سمیت دیگر نے شرکت کی، جبکہ سیکرٹر ی بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، تمام ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔دوران اجلاس چیف سیکرٹری نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو ہدایت کی کہ نماز عید کے اجتماعات کیلئے فول پروف سکیورٹی، سماجی فاصلہ اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ عید الفطر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ میں سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے،حکومت کیلئے انسانی جانوں کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے۔انہوں نے بتایا کہ سمارٹ لاک ڈائون والے علاقوں میں عیدسے دو سے تین روز قبل مارکیٹیں اور بازار بند کر دیئے جائیں گے کیونکہ عید سے قبل بازاروں میں خریداری کی سرگرمیوں سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ مویشی منڈیوں میں معمر افراد، بچوں کے داخلہ پر پابندی، ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…