اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

1954ء تک غلاف کعبہ کس ملک سے تیار کر کے حجاز لایا جاتا تھا سعودی فرمانروا شاہ سعود بن عبدالعزیز نے کس سال سے سعودیہ میں ہی تیاری کا کارخانہ لگانے کا حکم دیا؟ پڑھئے اہم معلومات

datetime 26  جولائی  2020 |

ریاض (این این آئی) 1954ء بہ مطابق 1373ھ کو جب سعودی عرب میں شاہ سعود بن عبدالعزیز نے منصب اقتدار سنبھالا تو اس وقت خانہ کعبہ کا غلاف مصر سے تیار کرکے حجاز لایا جاتا تھا۔ سنہ 1954ء میں لائے گئے غلاف کعبہ پر ھدیہ من جانب صدر جمہوریہ مصر جمال عبدالناصر کے الفاظ درج تھے۔

1959ء کو غلاف کعبہ پر انتساب کا متن تبدیل کیا گیا اور پرانی عبارت کی جگہ متحدہ عرب جمہوریہ میں تیار کردہ غلاف کعبہ کے الفاظ درج کیے گئے۔ یہ تبدیلی جمال عبدالناصر کے دورمیں کی گئی۔ یہ وہ دور تھا جب مصر اور شام باہم متحد ہوئے اور انہوں نے مل کر غلاف کعبہ کی تیاری کا شرف حاصل کیا۔ذی قعد 1381ء بہ مطابق اپریل 1962ء کو مصر میں تیار کردہ غلاف کعبہ سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ پر پہنچا تو اس وقت بہت تاخیر ہوچکی تھی۔ چنانچہ اس غلاف کو اسی کشتی کے ذریعے واپس مصر بھیج دیا گیا۔ اس وقت کے سعودی وزیر برائے امور حج و اوقاف حسین عرب نے گودام میں موجود پرانے غلاف کعبہ کے مختلف اجزاء کو جوڑ کر نیا غلاف تیار کرنے کا پلان بنایا۔ 10 ذی الحج 1381ھ کو اہم شخصیات ، مسلمان ممالک کے سفیروں، سعودی عرب کی سیاسی اور مذہبی شخصیات کی موجودگی میں مقام سطح پر تیار کردہ غلاف کعبہ خانہ کعبہ کی زینت بنایا گیا۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کا یہ منظر براہ راست ریڈیو اور ٹی وی پر نشر کیا گیا۔حال ہی میں شاہ سعود فائونڈیشن کی طرف سے ٹویٹر پر سعودی عرب میں غلاف کعبہ کے پہلے کارخانے کا قصہ بیان کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1962ء کو اس وقت کے سعودی فرمانروا شاہ سعود بن عبدالعزیز نے ملک کے اندر ہی غلاف کعبہ کی تیاری کا کارخانہ لگانے کا حکم دیا اور اس کی ذمہ داری اپنے بھائی شاہ فیصل کو سونپی۔

شہزادہ فیصل جو بعد میں مملکت کے بادشاہ بنے نے جرول کے مقام پر وزارت خزانہ کی ایک عمارت کو غلاف کعبہ کے کارخانے کے طورپر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے ہرطرح کے آلات اور سازو سامان اس عمارت میں منتقل کیے گئے۔ کارخانے کی انتظامی ذمہ داری الشیخ محمد صالح سجینی کو سونپی گئی۔ ان کی وفات کے بعد غلاف کعبہ کی دیکھ بحال محمد سلام غلام کے سپرد کی گئی جب کہ اس کے تکنیکی پہلوئوں کی ذمہ داری عبدالرحیم امین اور دوسرے سعودی اور غیر ملکی ماہرین کو سونپی گئی تھی۔اگست سنہ 1962ء کو تین ماہ کی کوشش سے مقامی سطح پر پہلا غلاف کعبہ تیار ہوا اوراس پر مکہ معظمہ میں تیار کردہ غلاف کعبہ جسے خادم الحرمین الشریفین شاہ سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے ایک پرخلوص ہدیہ کے طور پر پیش کیا گیا، اللہ کریم اسے 1381ھ کے ہدیے کے طور پر قبول فرمائے کے الفاظ درج کیے گئے۔شاہ سعود کے دور میں سنہ 1963ء کو مقامی سطحپر دوسرا غلاف کعبہ تیار کیا گیا اور اس پر مذکورہ عبارت ہی تحریر کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…