حکومتی نا اہلی اور ناکامی کی وجہ سے کورونا سے بڑے پیمانے پر اموات ہوئی، مولانا عبدالغفور حیدری نے تہلکہ خیز بات کر دی

25  جولائی  2020

کوئٹہ( آن لائن )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ 25جولائی یوم سیاہ ہے اس دن نااہل حکمران پاکستانی عوام پر مسلط کر لئے گئے دو سال کے عرصے میں اپنے مقررہ اہداف بھی حاصل نہ کرسکی بلکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی سرکار نے ملک کو معاشی طور پر عدم استحکام سے دو چار کر دیا ہے حکومتی نا اہلی اور ناکامی کی وجہ سے کورونا سے

بڑے پیمانے پر اموات ہوئی اپوزیشن حکومت کی خامیوں کو عوام کے سامنے آشکار کرتے رہیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ایک نااہل اور کرپٹ لوگوں کو پاکستانی عوام پر مسلط کر لیا گیا ایسے لوگ جو بارہا وعدے اور دعوے کر کے ان سے مکر جاتے ہیں حکمرانوں نے الیکشن سے قبل دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعوے کئے تھے مگر صورتحال یہ ہے کہ آج ملک میں ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا ہے بلکہ ہزاروں سے روزگار چھیننے کیلئے حکومت بر سر پیکار ہے ملازمین کی تنخواہوں میں ا ضافہ اس کاثبوت ہے ملک میں مہنگائی عروج پر ہے لیکن حکمران خواب غفلت کی نیند سورہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت دو سال کے طویل عرصے میں مقررہ اہداف حاصل نہیں کرسکی اس لئے فورا مستعفی ہونی چائیے ۔اقتدار سے قبل عمران خان نے ووٹ لینے کیلئے قوم سے جو وعدہ کیا تھا ایک وعدے پر بھی عمل در آمد نہیں کراسکا۔دو سالہ حکومتی کارکردگی صفر ہے ۔معاشی طور پر ریاست عدم استحکام کا شکار ہوا ۔بے روزگاری میں بے تحاشا اضافہ ہوا جبکہ چالیس فیصدلوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پہ مجبور ہوچکے ہیں ۔کشمیر کا مسئلہ حل ہونے کے بجائے ہندوستان نے دیدہ دلیری سے اپنا حصہ بنایا حکومت کی کارکردگی کشمیر کے حوالے سے بھی زیرو ہے ۔قوم نے کرونا سے نجات کیلئے خود جہدو جہد کی ۔حکومت کی کارکردگی کرونا پر قابو پانے کیلئے بھی صفر نظر آیا ۔بلند بانگ دعوے ایک مریض پہ پچیس لاکھ روپے خرچ کرنے کا دعوی بھی کیا گیا مگر عام آدمی کو بخار کی گولیاں بھی میسر نہیں ہوئی ۔زیادہ اموات حکومت کی عدم توجہ سے ہوگئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…