اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری  گزشتہ ہفتے  مہنگائی کی شرح میں 0.21فیصد اضافہ ریکارڈ

datetime 25  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی)مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.21فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ ایک ہفتہ میں17اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں2 روپے 52 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چینی کی قیمت 85 روپے32 پیسے سے

بڑھ کر 87 روپے 84 پیسے فی کلو ہو گئی، جبکہ تین ہفتوں کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 34 روپے مہنگا ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آلو کی قیمت میں 2.02 روپے فی کلو اضافہ ہوا، جس کے بعد آلو کی قیمت 62.27 روپے سے بڑھ کر 64 روپے 29 پیسے فی کلو ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق پیاز 4 روپے فی کلو، 200 گرام سرخ مرچ 16 روپے مہنگی ہوئی ہے،جبکہ ایک ہفتہ میں دہی فی کلو قیمت 2 روپے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دودھ، چھوٹا گوشت اور چاول کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چکن 29 روپے 73 پیسے فی کلو سستا ہوا اور کیلے فی درجن 3 روپے، لہسن 2 روپے فی کلو سستا ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا سلنڈر بھی 7 روپے سستا ہوا، جبکہ دال مونگ، انڈے اور د ال ماش بھی سستی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…