منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

یکم ستمبرسے ملک بھر میں عالمی معیار کا یورو فائیو پٹرول فروخت کرنے کا فیصلہ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر کتنا اضافہ ہو جائیگا؟تفصیلات آگئیں

datetime 26  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے تبدیلی سرکار کا بڑا اقدام ،یکم ستمبر 2020 سے ملک بھر میں عالمی معیار کا یورو فائیو پٹرول فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔زرائع وزارت توانائی کے مطابق یکم جنوری 2021 سے ملک میں یورو فائیو معیار کا ہائی اسپیڈ ڈیزل فروخت جائے گا ۔

پٹرولیم ڈویژن نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنرہوں کو احکامات جاری کر دیئے ،پاکستان میں اس وقت یورو ٹو معیارکا پٹرول اور ڈیزل فروخت کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث فوری طور پر کم سلفر والی پٹرولیم مصنوعات متعارف کروانیکا فیصلہ کیا گیا، ملک میں یورو فائیو معیار کے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت سے ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافہ کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق پاکستان کی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی سالانہ ضروریات 74 لاکھ ٹن ہیں ، ملک کی ڈیزل کی 65 فیصد ضروریات مقامی طور پر جبکہ 35 فیصد درآمد سے پوری کی جاتی ہیں ،ملک کی پٹرول ضروریات کا تخمینہ 76 لاکھ ٹن سالانہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملک کی پٹرول ضروریات کا 70 فیصد درآمد سے پورا کیا جاتا ہے جبکہ مقامی طور پر 30 فیصد ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے، یورو فائیو پٹرول اور ڈیزل کو چیک کرنے کیلئے ہائیڈرو کاربن ڈیویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کی استعداد کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنایا گیا ہے ، پی ایس او اس سال ستمبر سے کویت پٹرولیم کمپنی سے یورو فائیو ڈیزل کی درآمد کا ارادہ رکھتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…