بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پی ٹی اے کا پب جی کیخلاف فیصلہ کالعدم قرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 24  جولائی  2020 |

اسلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کرنے کا حکم دے دیا گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سْناتے ہوئے پی ٹی اے کو حکم دیا کہ آن لائن گیم پب جی فوری کھولی جائے تفصیلات کے مطابق پب جی کو پاکستان میں

کنٹرول کرنے والی کمپنی کی گیم پر پابندی کے خلاف درخواست پر کیس جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں تھا عدالت نے پی ٹی اے احکام کو ہدایات دی تھی پی ٹی اے پب جی احکام کو سنے پی ٹی اے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ہم ان کو سنیں گے اور ان کا موقف جانیں گے جس پر پب جی گیم کمپنی کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ پی ٹی اے نے ہمیں نہ کوئی نوٹس کیا نہ گیم معطلی کا نوٹیفکیشن ملا جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے تھے کہ گیم معطلی میں بنیادی ایشوخود کشیوں کے واقعات سامنے آنے کا ہے آپ نے بتانا ہے کہ کیسے یہ گیم خود کشیوں کا سبب بن رہی ہے پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ لاہور پولیس کے خط کے مطابق گیم ڈپریشن کر رہی ہے خود کشیوں کا سبب بن رہی ہیں جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے تھے کہ ہم نے دیکھنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کئے گئے یا نہیں عدالت نے فریقین کے وکلائ￿ کے دلائل سننے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو گزشتہ روز سنایا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…