منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائی کورٹ کا پاکستان نیوی سیلنگ کلب کو فوری سیل کرنے کا حکم

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے راول ڈیم کے کنارے کمرشل بلڈنگ سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے سی ڈی اے کے بورڈ ممبران سے حلف نامے طلب کر لئے ہیں۔جمعرات کے روز چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان نیوی سیلنگ کلب کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

ممبر بورڈ سی ڈی اے نے ایک رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ وزیراعظم نے راول جھیل کے قریب تعمیرات کی اجازت دی تھی جس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ میں جو آپ سے پوچھ رہا ہوں اسکا جواب دیں، زمین کا الاٹمنٹ لیٹر کہاں ہے؟بورڈ سی ڈی اے نے عدالت کے سامنے اعتراف کیا کہ زمین کا الاٹمنٹ لیٹر نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پھر سی ڈی اے نے کیا کارروائی کی؟ممبر بورڈ سی ڈی اے نے بتایا کہ ہم نے نوٹسز دیئے ہوئے ہیں، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پھر استفسار کیا کہ بتائیں سیلنگ کلب کی عمارت قانونی ہے یا غیرقانونی؟ہائی کورٹ نے راول ڈیم کے کنارے کمرشل بلڈنگ سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے اور سی ڈی اے بورڈ ممبران سے حلف نامے بھی طلب کر لیے ہیں۔عدالت کا کہناتھا کہ کیوں نہ مبینہ غفلت پر سی ڈی اے کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کی جائے ، کس اتھارٹی کے تحت پاکستانی نیوی کمرشل پروجیکٹ چلارہی ہے ، آئندہ سماعت پر مطمئن کیا جائے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری داخلہ ، سی ڈی اے کے ذریعے نیوی کلب کو سیل کروائیں،آئندہ سماعت پر کلب سیل نہ کیا گیا تو سیکرٹری کابینہ عدالت میں پیش ہوں ،عدالت نے پاکستان نیوی کلب کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا بھی حکم جاری کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…