پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

قائمہ کمیٹی سی پیک کے اراکین چیئر مین سی پیک عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی دیکھ کر حیران ، کوئی تو ہے جسے پورے پاکستان کے تعمیر و ترقی کے منصوبوں، جفرافیے، مسائل، وسائل کا پتہ ہے،سراج الحق کاخراج تحسین

datetime 20  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سی پیک کے اراکین چیئر مین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی دیکھ کر حیران رہ گئے، چیئر مین سی پیک نے منصوبے کے حوالے سے انتہائی مفصل بریفنگ دی اور سینیٹرز کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے ۔

کمیٹی کی چیئرپرسن شیری رحمان نے چیئرمین سی پیک کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ سی پیک منصوبہ درست سمت میں بڑھ رہا ہے۔ اجلاس کے دور ان جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سینٹ میں سی پیک کے حوالے سے انتہا ئی مفصل بریفنگ دی اور سینیٹرز کے سوالوں کے تفصیلی جوابات دیئے جس پر سینیٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ۔اجلاس کے دور ان چیئرمین سی پیک اتھارٹی سے بلوچستان کے سینٹرز نے خاص طور پر سوالات کئے ،بلوچستان کے سینٹرز عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی دیکھ کر حیران رہ گئے،چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کسی سوال کے جواب میں تشنگی نہیں چھوڑی۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے عاصم سلیم باجوہ کو برملا خراج تحسین پیش کیا ۔ سراج الحق نے کہاکہ جنرل صاحب کی بریفنگ سے بہت خوشی ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ کوئی تو ہے جسے پورے پاکستان کے تعمیر و ترقی کے منصوبوں، جفرافیے، مسائل، وسائل کا پتہ ہے۔سراج الحق نے کہاکہ جان کر انتہائی اطمینان ہوا چیئرمین سی پیک اتھارٹی پوری طرح باخبر ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…