جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

15معاونین خصوصی میں سے 7دہری شہریت کے حامل نکلے جائیدادیں بھی کروڑوں ، اربوں میں ،سب سے زیادہ امیر کون ہے؟ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پرتاریخ میں پہلی بارمعاونین خصوصی مشیران کے اثاثوں کی ہوشربا تفصیلات جاری

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں، 15معاونین خصوصی میں سے 7دوہری شہریت کے حامل نکلے، شہباز گل اور معید یوسف امریکن گرین کارڈ ہولڈر، ندیم بابر اور شہزاد سید قاسم امریکی شہریت ، ندیم افضل چن کینیڈین شہری، تانیہ ایدروس کینیڈا اور سنگا پور جبکہ زلفی بخاری برطانوی شہریت رکھتے ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر معاونین خصوصی اور مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں۔ جن کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی پر سیاسی روابط شہباز گل اور معید یوسف امریکن گرین کارڈ کے حامل ہیں جبکہ معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر اور شہزاد سید قاسم امریکی رہائش کے حامل ہیں۔ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری برطانیہ کی مستقل شہریت رکھتے ہیں جبکہ معاون خصوصی برائے ڈیجٹیل پاکستان تانیہ ایدروس کینیڈا اور سنگا پور کی شہری ہیں۔ معاون خصوصی ندیم افضل چن کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے جبکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی دہری شہریت نہیں ہے۔ جاری تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر کے اثاثوں کی مالیت 2 ارب 75کروڑ 28لاکھ روپے، معاون خصوصی شہزاد اکبر کے اثاثوں کی مالیت 7کروڑ 23لاکھ روپے سے زائد، معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں کی مالیت 16کروڑ 10لاکھ روپے ، عثمان ڈار 6کروڑ روپے کے مالک ہیں۔اسی طرح معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل 11کروڑ 85لاکھ روپے کے مالک، ملک امین اسلم نے اہلیہ کے نام 50لاکھ کی سرمایہ کاری شئیرز کی مد میں کر رکھی ہے۔

معاون خصوصی ندیم افضل چن کے اثاثوں کی مالیت 3کروڑ 80لاکھ سے زائد ہے۔ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری پاکستان میں 1300کنال اسلام آبادمیں 34کنال کے پلاٹس، لندن میں 48لاکھ 50ہزار پائونڈ کی جائیداد اور 5کمپنیوں کے شئیرز کے بھی مالک ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کے پاس 5لاکھ پائونڈ کا سونا موجود ہے۔ زلفی بخاری کی اہلیہ کے پاکستان میں 24لاکھ روپے جبکہ بیرون ملک بینکوں میں 17لاکھ پائونڈ موجود ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ثانیہ نشتر 5لاکھ مالیت کے سونے اور ایک گاڑی کی مالک ہیں۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ دوہری شہریت نہیں رکھتے جبکہ ان کے اثاثوں کی مالیت 30کروڑ روپے ہے۔ شہزاد ارباب 10کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک جبکہ 57لاکھ روپے بینک اکائونٹ میں موجود ہیں ۔ شہزاد سید قاسم کے پاس لاہور میں 60لاکھ مالیت کے 3پلاٹس ، گوادر میں 35لاکھ روپے کے پلاٹس، امریکہ اور یو اے ای میں تین تین جائیدادیں موجود ہیں۔

شہزاد قاسم کے پاس مختلف بینکوں میں ساڑھے 4کروڑ روپے کا بیلنس موجود ہے۔ اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان کی اسلام آباد میں 3کروڑ 71لاکھ کی جائیدادیں، ایک کروڑ 31لاکھ کی غیرمنقولہ جائیداد اور 75تولے سونا موجود ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تما م معاونین خصوصی اور مشیران کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنے کی ہدایت جاری کی تھی اور تاریخ میں پہلی بار معاونین خصوصی اور مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات کا بینی ڈویژن کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…