اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی کرونا پالیسی پر شدید تنقید کرنے والے اب ان کی پالیسیوں اور صلاحیتوں کو تسلیم کرتے نظر آ رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مشہور اینکر کامران شاہد مختلف معاملات کو لے کر حکومت پر شدید تنقید کرتے نظر آتے ہیں، حکومت کے سمارٹ لاک ڈاؤن کے اقدام پر بھی انہوں نے تنقید کی اور کہا کہ ایسے اقدامات سے خاطر خواہ فائدہ پہنچنے کی امید نہیں۔مگر اب حکومتی حکمت عملی کو
کامیاب ہوتا دیکھ کر انہوں نے نہ صرف حکومتی پالیسیوں کی کامیابی کا اعتراف کیا بلکہ عمران خان کے ویژن کی بھی تائید کی۔کامران شاہد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مجھے کورونا کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا اقرار کرنے میں کوئی جھجھک نہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی نے بہتر نتائج دیئے۔ میں نے خان صاحب پر بڑی تنقید کی لیکن اب لگتا ہے کہ وہ درست تھے۔