اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے ریلوے لائن منصوبے کے بعد بھارت کو گیس فیلڈ منصوبے سے بھی فارغ کر دیا،روسی میڈیا کا دعویٰ،رپورٹ کے مطابق اب یہ منصوبہ مقامی یا کسی اور ملک کے سپرد کیا جاسکتا ہے،ممکنہ طور پر چین کو بھی مل سکتا ہے جبکہ بیجنگ اور تہران کے درمیان 600 ارب ڈالر
کے منصوبوں پر گفت و شنید جاری ہے۔یاد رہے 4سال قبل ایران اور بھارت کے درمیان افغانستان کی سرحد پر چابہار سے زاہدان تک ریلوے لائن بچھانے کا معاہدہ ہوا تھا۔ایران سے اس منصوبے سے بھارت کو نکال دیا ہے اور اب خود ہی اس منصوبے کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر کام بھی شروع کر دیا ۔